• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

رونالڈو کے گول کے باوجود النصر ایشین چمپئن لیگ سے باہر

Updated: March 12, 2024, 8:50 PM IST | Riyadh

النصر نے پیر کو متحدہ عرب امارات کے العین کے خلاف پہلے مرحلے میں ۰۔۱؍ سے شکست کے بعد دوسرا مرحلہ۳۔۴؍ سے جیت لیا۔ تاہم میچ مجموعی طور پر۴۔۴؍ سے برابر رہنے کے بعد النصر کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ۱۔۳؍گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا

Cristiano Ronaldo. Photo:INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ (تصویر:آئی این این)

 فٹبال کے مایہ ناز کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے ایک گول کے باوجود النصر کی ٹیم شکست کے ساتھ ایشین  چمپئن  لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل سے باہر ہوگئی۔ النصر نے پیر کو متحدہ عرب امارات کے العین کے خلاف پہلے مرحلے میں ۰۔۱؍ سے شکست کے بعد دوسرا مرحلہ۳۔۴؍ سے جیت لیا۔ تاہم میچ مجموعی طور پر۴۔۴؍ سے برابر رہنے کے بعد النصر کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ۱۔۳؍گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شوٹ آؤٹ میں میزبان ٹیم کے لئے  صرف رونالڈو ہی گول کر سکے۔ رونالڈو نے مقررہ وقت میں کئی مواقع گنوادیئے۔ ایک موقع پر وہ صرف ۲؍ میٹر کی دوری سے گیند کو گول میں ڈالنے میں ناکام رہے۔
النصر کی جانب سے عبدالرحمن غریب (۴۵؍ پلس ۵؍ منٹ)، الیکس ٹیلس (۷۲؍ ویں منٹ) اور رونالڈو(۱۱۸؍ ویں منٹ) نے مقررہ وقت میں گول کئے  جبکہ خالد نے۵۱؍ ویں منٹ میں خود ایک گول کیا۔ العین کی جانب سے سفیان رحیمی (۲۸؍ویں اور ۴۵؍ویں منٹ) اور سلطان الشمسی (۱۰۳؍ویں منٹ) نے گول کئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK